اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے، ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی بارش کی گئی، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کے 2 جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کے لیے پہنچا تھا۔
اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔
WATCH: Iran struck The Kirya compound, which is the Israeli equivalent to the U.S. Pentagon, and Fox News reported this live.
But Israeli forces tried to keep the reporter from filming and showing the truth—like they always do. pic.twitter.com/Bw4SdEfJXk