کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری،مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
شہر قائد کی حدود میں پری مون سون سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا جس کے باعث شام سے ہی بادل چھانے لگے تھے۔
بادل چھانے کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور پھر وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔