بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی کی جانب سے بلڈ بینک قائم

بلڈ بینک میں بلڈ اسٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلڈ بینک قائم کر دیا گیا۔

بلڈ بینک میں بلڈ اسٹوریج ریفریجریٹر، بلڈ سیمپلنگ، گرپونگ اور خون عطیہ کرنے کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بلڈ بینک سے کوہلو، میووند، سبی، فاضل چل، کاہان اور بارکھان کے رہائشی مستفید ہو رہے ہیں۔

قبائلی عمائدین اور مقامی رہائشیوں نے کوہلو میں فری بلڈ بینک کو فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ایف سی کے اس کارخیر کو سراہا۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کوہلو نے کہا کہ کوہلو میں کافی بچے تھیلیسیمیا کے شکار ہیں، اس سہولت کی فراہمی سے کوہلو اور ملحقہ علاقوں کے مریض مستفید ہوں گے۔

بلڈ ڈونر قطب خان  کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ بلڈ بینک کی سہولت سے بہت سے مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے شکرگزار ہیں۔

Load Next Story