عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کی حاوی سے تعلق کی افواہیں
اداکار و گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی (عبدالرحمان ساجد) کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصاً ریڈ اِٹ پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔
میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔