تہران خالی کرنے کی تجویز پر ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تہران کو "خالی کرنے" کی تجویز پر شدید ردعمل دیا ہے اور اسے "ظالمانہ اور خوفناک" قرار دیا ہے۔
یاسمین انصاری، جو گزشتہ سال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی دوسری ایرانی نژاد رکن بنیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ: "تہران تقریباً 1 کروڑ آبادی کا بڑا شہر ہے۔ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، مگر معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔"
Both of my parents fled Iran so this is personal. Trump's words are callous and horrifying.
Tehran is a massive city of nearly 10 million. Iranian people deserve freedom but Trump’s threat of murdering innocent civilians, a mass casualty event, or another endless war is not the… pic.twitter.com/lQLBBYNaaRٹرمپ کے حالیہ بیانات نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ان کے تہران سے شہریوں کو نکالنے کے مشورے کو جنگ کی دھمکی سمجھا جا رہا ہے۔