پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا
جیکب آباد کے قریب پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے سبب ٹریک عارضی طور پر بند ہوگیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرین کی دو کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ادارے بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ 16 جون کو بھی مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس سے ٹریک جو معمولی نقصان پہنچا تھا۔