کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 قرآن شریف درست حالت میں برآمد

مال میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو 1122

کراچی:

گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے۔

شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ

Load Next Story