دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں، اللہ ایرانی قوم کو بڑی فتح سے نوازے گا، خامنہ ای کا قوم کیلیے پیغام

ایران حق اور سچ پر کھڑا ہے اور اللہ ہماری مدد ضرور کرے گا، سپریم لیڈر کا پیغام

فوٹو فائل

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو خوف سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی طاقت سے دشمن پر ہیبت طاری کرتے رہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی خوف کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔‘

انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ  اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔‘

Load Next Story