سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل

اس واقعے پر سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ پوسٹیں بن رہی ہیں اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔"

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Load Next Story