دینی مدارس کے طلباء کا آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر و ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ
پاکستان کے مختلف دینی مدارس کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران مدارس کے طلباء کو آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔
طلباء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور روزمرہ زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آج سے 20 سال قبل، ہمارے جامعتہ الرشید کے رئیس سے ہم نے سننا شروع کیا کہ اس ملک کے لیے پاک فوج کا قیام کتنا ضروری ہے، رئیس جب پاک فوج کی صفات بیان کرتے تھے تو ہم نے وہ باتیں بطور نظریہ ضرور سنی تھیں لیکن ان کا عملی مشاہدہ ہماری نظروں سے نہیں گزرا تھا۔
فیکلٹی ممبر سفیان علی نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں رئیس کے ان الفاظ کی صحیح تفسیر دیکھی۔