اسرائیلی ڈرون حملے میں ایرانی ماں اور 6 سالہ بیٹا شہید

اسرائیلی جارحیت کے بعد سے ایران میں درجنوں بچوں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ پریس ٹی وی اور فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ کرمانشاہ کے شہر ہمیل میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک ایرانی ماں اور اس کا چھ سالہ بیٹا شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق 21 جون کو ہونے والے اس حملے میں ایک ٹرک اور ایک مسافر کار کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بچے کے والد اور ایک اور بچہ زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کرمانشاہ کے مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان مقامی شہری تھا، اور یہ حملہ رہائشی علاقے کے قریب کیا گیا۔

Load Next Story