لیڈز ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل ختم، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 371 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے، فتح کے لیے 350 رنز مزید درکار

لیڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 371 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے۔ کریز پر زیک کرالے اور بین ڈکٹ موجود ہیں اور فتح کے لیے 350 رنز مزید درکار ہیں۔

پانچ ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 370 رنز کی برتری کے ساتھ 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 137 اور رشبھ پنت 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سائی سدھرشن 30، کرن نائر 20، کپتان شبھمن گل 8، یشسوی جیسوال اور شرادل ٹھاکر 4، 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج، جسپریت بمراہ اور پراسد کرشنا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

رویندرا جڈیجا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ اور برائڈن کارس نے 3، 3، ثاقب بشیر نے 2 جبکہ کرس ووکس اور کپتان بین اسٹوکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 21 رنز بنا لیے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

Load Next Story