پنڈی بھٹیاں: ویڈیوز بنانا باراتیوں کا جرم بن گیا، تشدد سے دلہا کی ٹانگیں ٹوٹ گئی، متعدد افراد زخمی

تشدد میں ڈنڈے اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ لڑائی میں ایک بندے کا کان بھی کٹ گیا

پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں  میں موبائل پر ویڈیوز بنانا دلہے کے ساتھ آئے باراتیوں کا جرم بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے ایک گاؤں میں موبائل پر ویڈیوز بنانے  باراتیوں پر تشدد سے دلہے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد  نے کہا کہ تشدد میں ڈنڈے اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ لڑائی میں ایک بندے کا کان بھی کٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی کی وجہ یہ تھی کہ  لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر راضی نہیں تھا  جب کہ  وہ باراتیوں سے کہتا رہا کہ موبائل سے ویڈیو نہ بناؤ، یہاں سے ہی لڑائی کا آغاز ہوا۔

Load Next Story