مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈراما بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا حکومت کا پروپیگنڈا ناکام
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔
26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے اطلاع دی کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بھارتی ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیرا کے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔