راکھی ساونت ہانیہ عامر کی بالی ووڈ انٹری پر حمایت میں بول پڑیں

یہ ہانیہ کی ڈیبیو فلم ہے سب کو دیکھنی چاہیئے

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں بول اُٹھیں۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہانیہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ انہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو پر مبارکباد پیش کرتی ہیں۔

راکھی نے ایک ویڈیو پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آخر کار ہانیہ نے بالی ووڈ میں انٹری کرلی۔ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے۔ سردار 3 ہانیہ امیر وہ ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سب کو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ وہ میری پسندیدہ ہے۔ آل دی بیسٹ۔ مبارک ہو ہانیہ اللہ آپ کو سلامت رکھے‘۔

 

Load Next Story