باپ بننا زندگی کا سب سے پر اثر تجربہ رہا، حمزہ علی عباسی
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو اپنی زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے والد بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے جذبات ہیں جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔