پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی

اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔

کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 

Load Next Story