سانحہ سوات: جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، لواحقین کو 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی واقعے کا جائزہ لیکر غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے گی، موسم کی خرابی اور وقت کی کمی ہے باعث ہیلی کاپٹر نہ پہنچ سکا، دریائے سوات میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

سیاحوں کے لئے ہر قسم کی ایس او پیز جاری کی گئی ہے، 11 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مزید سرچ آپریشن جاری ہے، افسوسناک واقعے پر خیبر پختونخوا حکومت غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

Load Next Story