پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، سپیکر کا سخت ایکشن، 10 ارکان پر جرمانہ عائد 

ادائیگی 7 روز میں نہ کرنے پر پنجاب گورنمنٹ ڈیو ریکوری آرڈیننس 1962 کے تحت کارروائی ہوگی

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر اسپیکر ملک احمد خان نے  سخت ایکشن لیتے ہوئے 10 ارکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

رپورٹ کے مطاقب اسمبلی کے اجلاس میں ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے والے 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نوٹی فیکشن کے مطابق واقعہ 16 جون 2025 کے اجلاس میں پیش آیا، ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا، اسمبلی قواعد 223 (ر) اور 235 کے تحت کارروائی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول قرار دیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان  نے کہا کہ ایوان کی املاک نقصان پہنچانا قابلِ گرفت ہے۔

جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، اسد عباس،محمد تنویر اسلم شامل ہیں، ان کے علاوہ سید رفت محمود، جناب محمد اسماعیل، شہباز احمد فہرست میں شامل ہیں۔

مزید امتیاز محمود، خالد زبیر نصار، رانا اورنگ زیب، محمد احسن علی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Load Next Story