روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے مقررہ قیمت سے متعلق خبریں گمراہ کن قرار
نجکاری کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 100 ملین ڈالر قیمت مقرر نہیں کی، میڈیا میں روزویلٹ ہوٹل کی قیمت سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں۔
نجکاری کمیشن نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی بنیادی قیمت بولی کے وقت طے کی جائے گی، وزیراعظم کے مشیر محمد علی کے بیان کو غلط طور پر منسوب کیا گیا، محمد علی نے صرف ابتدائی جزوی ادائیگی کا ذکر کیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی شرائط حکومت کی منظوری سے طے کی جائیں گی، روزویلٹ ہوٹل کی حتمی قیمت اور شرائط آئندہ سی سی او پی اجلاس میں طے ہوں گی
بیان کے مطابق روزویلٹ ہوٹل معاہدے پر رواں مالی سال میں دستخط کا امکان ہے۔