ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلہ، 100 مکانات تباہ، 5افراد زخمی

زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مکانات منہدم ہونے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

اسی طرح، بارکھان میں زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث موسی خیل اور بارکھان کنگری میں 100سے زائد مکانات منہدم ہوئے۔ زلزلے کے باعث پانچ افراد زخمی جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ نقصان سے بچاؤ کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

Load Next Story