سانحہ سوات: لاپتا لڑکے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی جاری، بڑی تعداد میں تجاوزات کو مسمار کردیا گیا

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک لاپتا بچے کی تلاش کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سوات رفیع اللّٰہ مروت  نے کہا کہ ریسکیو1122 اس وقت دریائے سوات کے مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، آپریشن صبح شروع کیا گیا،  آپریشن میں بڑی تعداد میں تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔

اے ڈی سی حامد خان  نے کہا کہ آپریشن تجاوزات کے مکمل خاتمے تک جاری رہےگا، آپریشن میں سوات انتظامیہ، ٹی ایم اے، ایریگیشن، پولیس اور لیویز اہلکار حصہ لے رہے ہیں،  بائی پاس پر آپریشن مکمل ہونے کے بعد فضاء گھٹ سائیڈ پر شروع ہوگا۔

آپریشن سانحہ سوات میں لاپتا سیالکوٹ کے عبداللہ کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور 5 مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں، دریائے سوات سے اب تک 12لاشوں کو نکالا جا چکا ہے۔

Load Next Story