لاہور: لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچر جاں بحق، ویڈیو وائرل
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور وہ زمین پرگر گئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندر ان کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔
اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد نیاز احمد صاحب دورانِ ٹریننگ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ایک صحت مند، پُرعزم اور متحرک شخصیت کا یوں اچانک ہم سے جدا ہو جانا افسوسناک ہے۔ میں خود بھی اسی… pic.twitter.com/84bzy3gF9Cسوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔
اللہ کا بُلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر نہی ہوسکتی
یہ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے محترم اُستاد نیاز احمد صاحب تھے، جو دورانِ ٹریننگ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ایک بظاہر صحت مند، متحرک اور پُرعزم شخص کا یوں پل بھر میں رخصت ہو جانا نہ صرف دل کو توڑ دیتا ہے دل کے دورے اب کس… pic.twitter.com/ostxIPNDz3
Load Next Story