میانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف

انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔

عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ سے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو ان کی غیرموجودگی کا اندازہ نہ ہوا۔

Load Next Story