روزانہ 100 قدم چلنے سے کس دائمی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے؟

چلنے سے ہڈیوں کے جوڑوں میں روانی آتی ہے

روزانہ صرف 100 قدم چلنے کی عادت سے دائمی کمر درد کے خطرے میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 100 قدم چلنے سے ریڑھ کی ہڈی کی حرکت میں بہتری آتی ہے کیونکہ مسلسل بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی دباؤ میں آ جاتی ہے۔

چلنے سے ہڈیوں کے جوڑوں میں روانی آتی ہے اور کھنچاؤ کم ہوتا ہے۔ اسی طرح چلنے سے کمر، کولہوں اور ٹانگوں کے پٹھے بھی فعال اور مضبوط رہتے ہیں۔

کمزور پٹھے کمر درد کی بڑی وجہ ہوتے ہیں۔ چلنے سے کمر کے نچلے حصے میں آکسیجن اور غذائی اجزا بہتر طریقے سے پہنچتے ہیں جس سے سوزش کم ہوتی ہے۔

مزید برآں ہلکی چہل قدمی دماغ میں اینڈورفِنز (قدرتی درد کم کرنے والے ہارمونز) کو متحرک کرتی ہے۔ روزانہ کم از کم 100 قدم کی چہل قدمی کرنے والے افراد میں کمر درد کا خطرہ 30-40% کم پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر ان افراد میں جو دفتر یا اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

Load Next Story