ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 گول سے شکست دی
کراچی:
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان فائنل کل مالدیپ اور چائنیز ٹائی پے کے میچ کی فاتح سے کھیلے گا۔