حنا پرویز کی جنسی ہراساں اور نازیبا حرکات کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کے گھر آمد
خاتون نے نازیبا حرکات کی ویڈیو پولیس کے حوالے کیں جس کی مکمل تحقیقات جاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے گرین ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
غیر ملکی خاتون کو گھر میں گھس کر جنسی ہراساں اور نازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا، خاتون نے نازیبا حرکات کی ویڈیو پولیس کے حوالے کی جس کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔
ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم نے حنا پرویز بٹ کو ملزم کی گرفتاری اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حنا پرویز بٹ نے متاثرہ غیر ملکی خاتون سے ملاقات کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی عزت و وقار کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔