سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ؛ ریسکیو کے پی، سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جیز عہدے سے فارغ
فوٹو: فائل
دریا میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی حکومت نے ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی انسپکشن ٹیم نے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سست روی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو دی اور ڈی جی ریسکیو کے تیکنیکی تجربہ نہ رکھنے سے متعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کو رپورٹ دی گئی۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں صوبائی حکومت پہلے ہی 6 افسران کو معطل کر چکی ہے۔
ڈی جی ریسکیو کی خدمات پی ڈی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے سیاحوں کے لیے بروقت ریسکیو آپریشن نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے ایکشن لیا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سوات واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی انکوائی کمیٹی کو پیش کی گئی تھی۔