سینئرجوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب خان تبدیل
ریاض الدین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، وزارت تجارت میں کنٹریکٹ پر 3 تقرریاں
اسلام آباد:
وفاق میں تقرر و تبادلے ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب خان (سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21) کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تقرری کے منتظر ایڈیشنل سیکریٹری ریاض الدین ( سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21) کو OSD بنا دیا گیا۔
وزارت تجارت میں ایم پی اسکیلز پالیسی 2020 کے تحت 3 سالہ کنٹریکٹ پر 3 تقرریاں کی گئی ہیں، مدثر رضا صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر علی اصغر کو ڈائریکٹر ٹیکسٹائل اورمحمد خلیل افضل کو مینیجر تعینات کیا گیا ہے۔