’کیا درخواستگزار وکیل ہے‘، چیف جسٹس کا جہیز وصولی سے متعلق فیصلے کی عدم تعمیل پر اظہار افسوس

درخواست گزار عام شہری ہے تو پھر 7 سال پرانے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہورہا ؟چیف جسٹس پاکستان 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہیز وصولی فیصلے سے متعلق شہری شاہ رخ لودھی کی اپیل مسترد کردی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان  نے استفسار کیا کہ 7 سال پرانا فیصلہ ہوچکا ابتک عمل کیوں نہیں ہوا ؟ کیا درخواست گزار کوئی وکیل ہے۔

وکیل  نے جواب دیا کہ نہیں درخواست گزار عام شہری ہے، اس پر چیف جسٹس پاکستان  نے پوچھا کہ عام شہری ہے تو پھر سات سال پرانے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جہیز ریکوری فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی اور ٹرائل کورٹ سے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

سپریم کورٹ پاکستان  نے کہا کہ 2018 کے فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک صورتحال ہے، ٹرائل کورٹ عملدرآمد رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائے۔

Load Next Story