کپل شرما کے کیفے پر حملہ، کامیڈین کس حال میں ہیں؟
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی.
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا "کپس کیفے" پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔