پاکستان میں کریپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام
ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔
نیو یارک کے آزاد میڈیا پلیٹ فارم"کوائن ٹیلی گراف میگزین "نے پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے اقدامات کو سراہا جس میں پاکستان کرپٹو اثاثوں کو منظم کرنے کے لیے بٹ کوائن ذخائر قائم کرے گا۔
وزیر مملکت اور سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا جو کہ مالی استحکام کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
کوائن ٹیلی گراف میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر مظبوط کرپٹو فریم ورک کی تشکیل کریں گے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بٹ کوائن ذخائر سے ڈی فائی کے ذریعے آمدن حاصل کرے گا۔ ڈیسینٹرلائزڈ فنانس پروٹوکولز کے تحت، کرپٹو کرنسی کی مدد سے مالی سرگرمیاں جیسے قرضہ جات اور لین دین بغیر کسی بینک کے سسٹم کے آسانی سے مکمل کی جا سکیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں کرپٹوکرنسی اپنانے میں تیز رفتار پیشرفت کی وجہ سے پاکستان عالمی انڈیکس میں نواں نمبر پر آگیا ہے۔