لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی

دو روز قبل شہری نے نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا جس کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی تھی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔

واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی شاہراہ پر دو فٹ پانی میں پھنس گئے تھ جس کی وجہ سے اُن کی بائیک بند ہوئی تو انہوں نے ایک شہری کو ویڈیو بیان دیا جس میں وزیراعلیٰ، فیلڈ مارشل سمیت دیگر کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا تھا۔

Load Next Story