وسیم اکرم نے مچل اسٹارک کو دور جدید کا عظیم کرکٹر قرار دے دیا

پاکستان کے سابق کپتان کی آسٹریلوی فاسٹ بولر کو ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد

کراچی:

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

 مچل اسٹارک نے یہ اعزاز گذشتہ روز ویسٹ انڈیز سے میچ میں حاصل کیا، پاکستان کے سابق عظیم پیسر وسیم اکرم نے اسٹارک کو اس سنگ میل پر پہنچنے کی مبارکباد دی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور میں 100 ٹیسٹ میچز کھیلنا بہت بڑا کارنامہ ہے، یہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیت کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اسٹارک کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ طویل فارمیٹ کیلیے کس قدر مستقل مزاج ہیں، اگرچہ وہ ٹی 20 اور لیگ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں مگر ان کا ٹیسٹ کیریئر سب سے آگے ہے، میرے نزدیک مچل اسٹارک جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔

Load Next Story