ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال: شفاف معیشت، زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ پر خصوصی رپورٹ
ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اور فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔
سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ کیا گیا۔
ایف بی آر کی رواں مالی سال کے دوران 8.45 ٹریلین روپے ٹیکس وصولی ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بدولت صرف مارچ میں 1.114 ٹریلین روپے ٹیکس وصول ہوا، جو کہ گزشتہ سال کے 841 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ سے ریونیو میں مسلسل اضافہ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں بہتری ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پاکستان کی معیشت شفافیت، اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔