موٹروے پر مسافر بس گہرائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق
موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی میتیں ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی اور ایک کی میت ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چکوال منتقل کی گئی۔
زخمی ہونے والے مسافروں کے مطابق ڈرائیور بارش اور پھسلن کے باوجود مبینہ طور پر بس تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔