عبدو روزق کو رہا کردیا گیا، مگر کونسی شرائط پر؟
تاجکستانی گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عبدو روزوق کو ہفتے کے روز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ عبدو روزوق کو مونٹی نیگرو سے دبئی پہنچنے کے فوراً بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عبدو روزوق کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، تاہم ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ معلومات سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ دبئی میڈیا آفس نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اب تک دبئی پولیس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔