مالی سال 2024-25 کے دوران مختلف کمپنیوں پر ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 میں ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق فرٹیلائزر، پولٹری، رئیل اسٹیٹ سمیت متعدد شعبوں میں گٹھ جوڑ اور گمراہ کن مارکیٹنگ پر جرمانے عائد کئے گئے۔
یوریا کی قیمت فکسنگ پر 6 کمپنیوں اور ایسوسی ایشن پر 37 کروڑ 50 لاکھ روپے، برائلر چوزوں کی قیمتیں طے کرنے پر 8 پولٹری ہیچریوں پر ساڑھے 15 کروڑ روپے، کنگڈم ویلی پر جھوٹے دعوؤں پر 15 کروڑ، یونی لیور و فرائزلینڈ پر 7.5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
لائف بوائے کے اشتہارات پر یونی لیور کو 6 کروڑ روپے اضافی جرمانہ بھی کیا گیا، الغازی ٹریکٹرز، ہنڈائی نشاط، اور تھری این لائف میڈ کو گمراہ کن دعوؤں پر سزائیں دی گئیں۔
ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن کی کارٹیلز کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی ہے، بزنس ایسوسی ایشن قیمتیں متعین کرنے سے دور رہیں۔