"ہیری پوٹر" کی نئی ٹی وی سیریز کا آغاز، کب ریلیز ہوگی؟
مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز کردیا گیا۔
ایچ بی او نے سب کے دلوں پر راج کرنے والی سائنس فکشن اور ایکشن پر مبنی "ہیری پوٹر" کی نئی ٹی وی سیریز کی باقاعدہ پروڈکشن کا آغاز کر دیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ وارنر برادرز اسٹوڈیوز لیوزڈن (برطانیہ) میں فلم کی عکس بندی کا آغاز ہو چکا ہے اور ساتھ ہی مداحوں میں بےقراری بڑھانے کیلئے ٹی وی سیریز کی پہلی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے۔
اس ٹیزر میں سیریز کے نئے چائلڈ اسٹار ڈومینک میک لافلن کو ہیری پوٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ وہ معروف گول چشمہ، ہاگ وارٹس کی یونیفارم اور پیشانی پر بجلی کے نشان والی مخصوص علامت کے ساتھ نظر آتے ہیں۔