اداکارہ ماہا حسن کا کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں پیش آنے والے ہولناک تجربے پر خاموشی توڑ دی.
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چُھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تاہم اُس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔