سانولی رنگت کیلئے مشہور ماڈل نے مالی تنگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
معروف بھارتی ماڈل سان ریچل گاندھی نے معاشی مشکلات کے باعث خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی 26 سالہ ماڈل سان ریچل گاندھی نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر نیند آور گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ سان ریچل کو ماضی میں مختلف مقابلہ حسن میں نمایاں اعزازات حاصل ہوئے، جن میں مس بیسٹ ایٹیٹیوڈ 2019، مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019 اور 2022 میں کوئین آف مدراس شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وہ 2023 میں مس افریقا کے مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکی تھیں۔ ماڈل ان دنوں مالی طور پر شدید دباؤ کا شکار تھیں اور کیریئر میں پیش رفت کے لیے انہوں نے کچھ دن قبل اپنے زیورات بھی فروخت کیے تھے۔