ماڑی انرجیز اور اورینٹ پیٹرولیم کا اشتراک؛ تیل و گیس کے نئے منصوبوں کی بنیاد

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی راہ پر گامزن ہے

اسلام آباد:

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موئژ حکمت عملی سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے ذریعے ماڑی انرجیز لمیٹڈ اور اورینٹ پیٹرولیم انکارپورٹیڈ کے درمیان تیل و گیس کے تین منصوبوں میں شراکت داری قائم ہوئی ہے۔

ماڑی انرجیز کو خیبر پختونخوا کے مروت بلاک اور بلوچستان کے ہرنائی ساؤتھ بلاک میں 45 فیصد حصہ داری حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے ’’رتنہ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز‘‘ میں بھی 20فیصد نان آپریٹنگ حصہ کے حصول کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی راہ پر گامزن ہے۔

Load Next Story