انگلینڈ میں ہلکا سبز رنگ کبوتر نمودار، لوگ دیکھنے کیلئے جوق در جوق آنے لگے

سبز کبوتر کی ویڈیو پر ٹک ٹاک پر چار ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں

ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پر ایک ہلکے سبز رنگ کے کبوتر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

یہ کبوتر پہلے پہل انگلینڈ کے قصبے نارتھیمپٹن میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔ بہت سے ماہرین کا مشورہ یہ ہے کہ یہ اصل میں سفید یا عام فیرل کبوتر ہوتا ہے جسے کسی نے سبز رنگ سے رنگا ہے، ممکنہ طور پر کسی تقریب یا ویڈیو ٹرینڈ کے لیے۔ 

پرندوں کے میگزین برڈزواچ کے مطابق سبز رنگ نے کبوتر کی طاقت اور پرواز پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔ اس کا رویہ فطری رہے گا جب تک کہ رنگ زہریلا نہ ہو۔ 

ماہرین کو اندیشہ ہے کہ رنگ یا ڈائی سے کیمیائی مواد پرندے کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، خواہ سانس پر ہو یا پنکھوں کے فنکشن یا ساخت پر۔

سبز کبوتر کی ویڈیو پر ٹک ٹاک پر چار ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ اسے دیکھنے کیلئے لوگ لندن سے بھی آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ کبوتر مالکان اپنے کبوتروں کو رنگتے ہیں تاکہ مقابلے یا پہچان میں مدد ہوجائے، یہ روایت خاص طور پر اسپین میں پائی جاتی ہے۔ تاہم خوراک سے رنگ بدل جانا بھی ایک امکان ہے لیکن یہ نایاب ہے۔

Load Next Story