مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالے شہری سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

سماعت کے موقع پر بزرگ شہری کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا

لاہور:

مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے  کے معاملے کی سماعت  ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں ہوئی، جس میں  عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Load Next Story