وزیراعلیٰ مریم کا مری کے عوام کو تحفہ، کھنڈر اسپتال آپریشنل ہوگیا
فوٹو اسکرین گریپ
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں کی بدولت مری اور گرد و نواح کے لوگوں کیلیے کھنڈر اسپتال کو جدید ترین بنادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مری اور گرد نواح کے عوام کو خوش خبری سنائی۔
مریم نواز نے کہا کہ ساملی اسپتال مری جو کھنڈر بن چکا تھا اب جدید ترین جنرل اسپتال میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں جدید مشینری اور سہولیات مہیا کی گئیں ہیں-
A dilapidated,in ruins, Samli hospital transformed into a state-of-the-art General Hospital with cutting-edge equipment &facilities for the ppl of Murree. Included is Murree’s 1st Cardiology Unit. Residents of Murree &surrounding areas wont have to travel to Pindi for treatment. pic.twitter.com/303UZJW6ao
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 15, 2025
انہوں نے کہا کہ ساملی اسپتال مری میں پہلا کارڈیالوجی یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ اپ گریڈ ہونے سے مری اور گرد و نواح کے لوگوں کو علاج کے لئے راوالپنڈی جانے کی ضرورت رہی-