برطانیہ کے لیے پروازوں کی راہ ہموار، پی آئی اے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع

پی آئی اے انتظامیہ نے یو کے سول ایوی ایشن سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے

برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن نے فلائٹ آپریشن کے فریم ورک پر کام شروع کردیا اور اس سلسلے میں سی ای او پی ائی اے نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے یو کے سول ایوی ایشن سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے برطانیہ کے لیے آپریٹ کرنے کی درخواست دے گی۔

یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آپریشن کے آغاز پر اجازت طلب کی جائیگی، یوکے سول سول ایوی پی آئی اے کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ جاری کاریگی، ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کے بعد پی آئی اے کی جانب سے فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا جائیگا۔

یوکے فلائٹ آپریشن پابندی سے پی آئی اے 215ارب کا نقصان ہوا، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

پی آئی اے انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز فروری 2025 ہوئے۔

برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک کا انتہائی اہم روٹ ہے، پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانوی پابندیوں کا خاتمہ، قومی ائیرلائن کا اعلامیہ جاری

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے ایک بار پھر سے برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے لۓ پر عزم ہے، برطانوی پابندیوں کا خاتمہ پی آئی اے کے فضائی حفاظت کی معیاری سند ہے۔

برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی کی طرف سے پابندی کا خاتمہ ہوابازی کے بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر سختی سے کاربند رہنے سے ممکن ہوا، پی آئی اے کم سے کم وقت میں برطانیہ کے لئے پروازیں چلانے کی تیاری مکمل کر رہی ہے اور اس ضمن میں شیڈول فائل کیا جارہا ہے

پی ائی اے انتظامیہ جناب وزیر اعظم و نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع ، وزارت دفاع ،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی خصوصی طور پر شکر گزار ہے جن کی ذاتی کاوشوں سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ برطانوی پابندیوں کا خاتمہ ایک انتہائی ڈویلپمنٹ ہے پی آئی اے اور ہوا بازی کی صنعت کیلئے، پاکستانیوں کی کثیر تعداد برطانیہ میں مقیم ہے، اچھی بہترین اور براہ راست سروس ہمیشہ سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا مطالبہ رہا، پی آئی اے اور پاکستانی ایئر لائن کو گزشتہ پانچ سال سے سے پابندیوں کا سامنا تھا۔۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی فلائٹ کیلئے سلاٹ جمع کروا دی ہیں، آئندہ دو روز میں پی آئی اے کو حتمی منظوری مل جائے گی، پی آئی اے اگست کے وسط میں برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، برطانوی آپریشن کا باضابطہ آغاز اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازوں سے ہوگا، شیڈول کی منظوری ملتے ہی ابتدائی طور پر ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کو بڑھایا جائے گا۔

Load Next Story