ٹی وی اینکر جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام، تصاویر بھی شیئر کردیں

شیئر کی گئیں متعدد تصاویر میں ان کے چہرے کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے

ملک کی معروف  اینکر پرسن جیسمین منظور نے اپنے سابق شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اپنے زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں انکے چہرے کو زخمی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تصاویر کب کی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پُرتشدد آدمی نے تباہ کردی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں‘۔

Load Next Story