میرا نے حکومت برطانیہ سے اہم اپیل کردی

اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر برطانوی حکومت کے نام اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں برطانیہ کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکیں جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کی ویزا درخواست پر غور کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے، لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا۔

Load Next Story