پنجاب میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 106 ہوگئی، کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ
پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 106 ہوگئی جبکہ 393 شہری زخمی ہیں، صوبے کے مخلتف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں بارش کے دوران ڈوبنے والے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ بھوسہ گودام ہاتھی چوک نالے میں ڈوبنے والے 9 سالہ حسن علی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
نشیبی علاقوں میں ریلیف کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ ڈھوک حسو، مہر کالونی، دھمیال، چکری، مورگاہ، ٹینچ بھاٹہ، جان کالونی اور دیگر علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ گھروں سے پانی نکال رہے ہیں۔
شہریوں کا فرنیچر، الیکٹرونکس، اشیاء خورونوش اور ضروری سامان بارش کے پانی میں تباہ ہوچکا ہے۔
کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جبکہ 7 بڑے سرکاری اسکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 400 ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، 56 افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی۔
Heavy Monsoon rains have caused widespread Chaos in #Rawalpindi #Islamabad
As a result of intense rainfall a flooding situation has emerged on the Islamabad #Lahore Motorway causing significant traffic disruptions #Monsoon #MonsoonRainfall #Rainfall #HeavyRainfall #Motorway pic.twitter.com/Mbntj0Pzwcڈی جی پنجاب واسا کا کہنا تھا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھلے مین ہولز سے دور رہیں۔
ڈی جی واسا نے کہا کہ تمام واسا دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کی نکاسی کی مسلسل نگرانی کی جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے۔
ترجمان واسا پنجاب کے مطابق صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 106 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے۔
This is coming from different parts of Rawalpindi/Islamabad. The rain is nonstop and it has been two to three days with this. Please don't leave your house unnecessarily and offices are advised to allow work from home these days. Stay safe everyone. pic.twitter.com/d5ynxwyN96
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، شہریوں سے التماس ہے کہ پرانے کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔
خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی، بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ، مریم نواز
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ غیر معمولی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Crazy Rain scenes in Lahore pic.twitter.com/m7ddhUj6hF
مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں، انتظامیہ کو عوام کو بزریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
#Rain #بارش#Chakwal pic.twitter.com/sOH828PbzU
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اداروں سے تعاون کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
The situation in Chakwal has deteriorated significantly, with 350mm of rainfall recorded in the past 24 hours.#chakwal#Monsoon2025 #UrbanFlooding #Flooding pic.twitter.com/z3F7cXKQcu
— Ronny (@FreePalesten) July 16, 2025India released unexpected water in Jhelum River as Pakistan was already facing floods due to heavy rains .
The water that is released by India in Jhelum River resulted in possible destruction of Hindu temple in #Chakwal
The temple is a historic site pic.twitter.com/pu0kXzi1cb
Load Next Story