اس عمر میں ایکشن فلم نہیں کی جارہی، سلمان خان نے زندگی کی مشکل ترین فلم کا نام بتا دیا
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم "بیٹل آف گلوان" کو اب تک کی سب سے مشکل فلم قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کو اپنے کیریئر کی سب سے زیادہ جسمانی مشقت طلب فلموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ یہ فلم 2020 کے گلوان وادی جھڑپ کے پس منظر پر مبنی ہے اور اسے اپوروا لاکھیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہیں شدید تربیت، دوڑ، مارشل آرٹس اور سرد موسم میں شوٹنگ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ ان کی فلمی زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا، "جسمانی طور پر یہ فلم بہت demanding ہے، ہر دن کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوتی جارہی ہے۔"